Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو"مدنی عطیات بکس" اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے"گھریلو صدقہ بکس"کہتے ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی انعامات

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اورنیکیوں کی راہ پر لانے کیلئے مصروف عمل ہے اسی مدنی  کام کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 107 شعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد