Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

بچی  رہیں گی،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے وا لی خوش نصیبوں میں ہماراشُمارہوگا،اچھی صحبت مُیسّر آئے گی،ہر اسلامی بہن  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے بہت آسان مواقع ہیں،اگر اب بھی ہم عملی طورپرمدنی کاموں میں شامل نہ ہوسکیں توشایدکئی نیکیوں سے محرومی ہوسکتی ہے،آئیے!ہم سب مل جُل کراس عظیم مدنی مقصد"مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے"کوپانے کے لیے بھرپور کوشش کر  تی ہیں۔

مدنی انعامات پر عمل کے فوائد

اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی انعامات پر عمل کو اپنا معمول بنا لیجئے ۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والیوں  سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاد دِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔انہی مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 50 ہے،کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صور ت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟نیز اس ہفتے کم از کم ایک دن کھانے میں جو شریف کی روٹی تناول فرمائی ؟

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! نفل روزہ رکھنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مدنی انعامات میں نفلی عبادات کا شوق دلاتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ