Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

رہوں۔یہ کہہ کر تمام مال صدقہ کرنا شروع کر دیا اور ابھی ہفتہ بھی مکمل نہ ہوا تھا کہ آپ کے پاس اس میں سے صرف سو درہم باقی رہ گئے۔جبکہ ایک اور روایت میں آتا ہے کہ سیِّدُنا محمد بن سُوقہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اپنے والد سے مالِ وراثت میں ایک لاکھ درہم ملے۔انہوں نے وہ سب کے سب راہِ خدا میں صدقہ کر دیئے۔ یہاں تک کہ اپنے پاس کچھ بھی باقی نہ بچایا۔ (الله والوں كي باتيں،۵/۱۰۹)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا  عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کے شہزادے حضرت سَیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اور حضرت سَیِّدُنا محمد بن سُوقہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا جذبَۂ سخاوت مرحبا! اے کاش ہمیں بھی صدقہ و خیرات کرنے کا ویسا ہی جذبہ نصیب ہو جائے۔ راہِ خدا میں دیتے ہوئے شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ اگر میں نے ادھر پیسے دے دیئے تو اپنی ضرورتیں (Needs) کیسے پوری ہوں گی؟یاد رکھئے! یہ سب شیطان کے وسوسے ہیں۔ صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا۔ حضرت ابو کبشہ اَنْمارِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روايت ہے کہ اُنہوں نے غیب بتانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے سنا کہ ایک بات کہ جس پر ميں قسم کھاتا ہوں، کسی بندے کا مال صَدَقہ کرنے سے کم نہيں ہوتا۔ (مرآۃ المناجيح ، ۷/۹۹)

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! سچی باتیں  بتانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان مرحبا! اخلاص سے دیا ہوا صدقہ کیسی کیسی برکتیں لاتا ہے؟ آئیے! اس کی کچھ حکایتیں سنتی  ہیں:

خرچ کرو اللہ کریم عطا فرمائے گا

حضرت سَیِّدُنا قیس بن سَلْعْ انصاریرَضِیَ اللہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ان کے  بھائیوں نے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ان کی شکایت (Complaint)کی کہ وہ فضول خرچی کرتے ہیں اور اِس مُعاملے میں بہت