Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے،دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اور مدارِس المدینہ و جامعات المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےکے لئے زکوٰۃ، فطرات ،صَدَقات و خَیْرات، نفلی عطیات اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ جن جن اسلامی بہنوں تک آپ کی رسائی ہے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،ہمارے لَب ہلالینےاورہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا مدنی ذہن بن گیا اور اُس نے  اپنی زکوۃ،فطرات، صَدَقات و خَیْرات،نفلی عطیّات یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کومدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو یہ ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہہزاروں اسلامی بہنیں ،مختلف انداز سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کر تی  ر ہتی ہیں،ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ بھلا میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے شامل کر  سکتی ہوں؟

آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کر تی ہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی،دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے،وہ کیا ہے،”مدنی عطیات بکس(Madani Donation Box)“کے ذریعے مالی تعاون۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتی جائیں،مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈا لتی جائیں اورمجلس مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ