Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

جوڑنے والا انسان اپنی موت اور قبر کو بھلا بیٹھتا ہے، ٭دنیا کی محبت میں گم رہنے والا انسان اپنی عاقبت کو خراب کر بیٹھتا ہے، ٭دنیا کی محبت کو دل میں بسانے والا انسان اپنی آخرت  (Hereafter)کو فراموش کر کے گھاٹے کا سودا کر بیٹھتا ہے، اَلْغَرَض! ٭دنیا کی محبت کا شکار ہونے والا انسان بہت بڑے خسارے کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسی لئے ٭اللہ  والے محبتِ دنیا سے دور رہا کرتےحتی کہ معمولی چیزیں دیکھ کر رو دیا کرتے تھے جیساکہ ٭آپ نے سنا کہسَیِّدُناصِدِّیْق اَکْبَررَضِیَ اللہُ عَنْہُ شہد ملے پانی کودیکھ کراس  قدرروئےکہ صَحَابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے آپ کی یہ حالت دیکھی نہ گئی  اور وہ بھی پُھوٹ پُھوٹ کر رونے لگے،سَیِّدُناصِدِّیْق اَکْبَررَضِیَ اللہُ عَنْہُ صرف اس ڈرسےرورہے تھےکہ  کہیں ایسا نہ ہوکہ میں دنیا کی مَحَبَّت اور اس کےفریب میں آکر اپنے رَبّ  کریم کی کوئی نافرمانی کر بیٹھوں اور میرا ربّ مجھ سے ناراض ہوجائے حالانکہ آپ کی شخصیّت تو وہ ہے جن کو پیارے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےدنیا میں ہی جنّت کی بِشَارت عطا فر مائی ہے، لیکن اس کے باوُجُود آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ پرخَوفِ خُدا کا کس قدر غَلَبَہ تھا۔ ایک طرف سَیِّدُناصِدِّیْق اَکْبَررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا خوفِ خدا ہے اور دوسری طرف ہم ہیں کہ کچھ معلوم  نہیں ایمان پرخاتمہ ہوگایا نہیں؟ مرتے  وقت کلمہ نصیب ہوگا یا نہیں؟ قبر میں منکر نکیر کےسوالات کے جوابات بھی دے پائیں گی  یانہیں ؟ قبر میں مصطفٰے کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی پہچان بھی نصیب ہوگی یانہیں؟ قبر جنّت  کاباغ  بنےگی یا مَعَاذَ اللہ !جہنّم  کا گڑھا؟لیکن پھر بھی کوئی خوف  نہیں ، نامَۂ اعمال نیکیوں سےخالی  ہونے کے باوجودنیکیوں کی جُسْتْجُو نہیں ، بلکہ  دن رات بس ایک ہی دھن میں مگن ہیں  دولت اکھٹی کر لیں، کوٹھیاں   اور بنگلے ہوں ،بینک بیلنس میں اضافہ ہو جائے ، خوب جائیداد و مال ہو ، اچھے اچھے کھانے کھالیں ، مہنگی گاڑیوں میں گھوم لیں، دنیا جہان کے سیر سپاٹے کر لیں، بچوں کامستقبل (Future)بنالیں ، بچوں کی شادیاں کرلیں۔ اَلْغَرَض! ہم نے دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ لیا ہے۔ اے کاش!ہم خواب غفلت سےبیدار ہوجائیں،دنیاکی محبت سےپیچھاچھڑاکرہمیں خَوفِ خُدا