Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

جو ان صفات سے متّصِف ہوجائے،اللہپاک اور اس کےرسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے اس کی مَحَبَّت کامل ہوجاتی ہےاور جو ان میں سےبعض کی مُخالفت کرے،اس کی مَحَبَّت ناقص ہے۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۵۰۱ ملخصا)عاشقِ اکبر،سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُکےاندرتو محبتِ رسول  کی یہ علامات) (Signs کامل طور پرپائی جاتی تھی،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ توعشقِ رسول کی وہ مَنازِل طےکرچکے تھے کہ عشق ومَحَبَّت اور اطاعتِ مُصْطَفٰے،گویا آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا اوڑھنابچھونا بن گیاتھا۔اللہ کریم ہمیں بھی  صدیق اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے صدقے میں سچی محبت ِرسول  نصیب فرمائے ۔

مجلسِ’’مدرسۃ المدینہ بالغات ‘‘

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دِینِ متین کے کم  وبیش107شعبہ جات میں مدنی کام  کی دھومیں مچا رہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغات بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغات میں  بڑی عمر  کی اسلامی بہنوں  کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے،مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے وا لی اسلامی بہنیں قرآنِ کریم کی تعلیم سےآراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنےکی سعادت حاصل کر تی ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغات میں نماز،غسل،وضو،  اور بہت سے شرعی مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں آپ بھی  ہمّت کیجئے،تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغات میں خود بھی شرکت کیجئےاور دُوسری اسلامی بہنوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے۔اللہ پاک ہم سب کوقرآنِ کریم صحیح مخارج کےساتھ پڑھنےکی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ