Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سیرت سےرہنمائی لینااورآپ کی شریعت کی حُدود پرقائم رہنا۔(المواہب اللدنیہ ، ۲/۴۹۱)

(۲)شریعت پرراضی رہنا:حُضُور اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سےیہ ہے کہ اس عشق ومَحَبَّت کادعویٰ کرنےوالاآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شریعت پرراضی رہے۔(المواہب اللدنیہ ، ۲/۴۹۳،ملخصاً)

(۳)دین کی مدد کرنا:حضور اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ”اپنے قول و فعل سےآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےدین کی مددکرے، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شریعت کا دِفاع (Defence)کرےاور سخاوت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سیرتِ طیبہ کواپنائے،بُردباری ،صبر،تَواضُع وغیرہ میں آپ کی مبارک سِیرت کی پیروی کی جائے۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۴)

(۴)مصائب پرصبرکرنا:نبیِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ ”مَصائب پر صبر کرے، کیونکہ اس مَحَبَّت سے مُحبّ کو ایسی لذّت حاصل ہوتی ہے کہ وہ مَصائب کو بھُول جاتاہے ۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۵)

سیدی اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے کیا خُوب کہا:

کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں

تم ہو میں تم پہ فِدا تم پہ کروڑوں دُردود

(۵)محبوب کا ذکر بکثرت کرے:محبوبِ ربِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بات بھی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ذکر بکثرت کرے کیونکہ جو جس سے مَحَبَّت کرتا ہے، اس کا ذِکر زیادہ کرتا ہے، بعض نے کہا:مَحَبَّت ،محبوب کو ہمیشہ یاد رکھنے کا نام ہے، ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ  ” جس قدر سانس ہیں ، ان کے مطابق محبوب کا ذِکر کیا جائے۔(المواہب اللدنیہ ،۲ /۴۹۵ ،ملتقطاً)