Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

کام کی  برکت سےبےشُمار اسلامی بہنیں گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والی بن  گئی ہیں ۔ آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرے دیکھنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

دل خوف خدا سے لرز اٹھا

       باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتیں  اور نمازیں قضا کردیا کرتی تھیں ۔ ایک روز انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ہونے والے ” مَدَنی مذاکرے“کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔ انہوں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ ان اسلامی بہن کا دل خوفِ خدا سے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔ انہوں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئیں ۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے انہیں  فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اب نہ صرف  وہ خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں ۔(فلمی ادا کار کی توبہ، ص۲۰)''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صدیقِ اکبر کا عشقِ رسول     

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرتِ مُبارکہ مَحَبَّتِ رسول کی حقیقی آئینہ دارتھی، جبکہ اُن کا  کرداربھی عشقِ رسول کابہترین مِعیارتھا،آئیے!حضرت سَیِّدُنا