Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

تک سکون نہیں ملےگا جب تک حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےمُبارک چہرہ کی زیارت نہ  کرلوں۔

 اے محبت رسول کا دم بھر نے والی اسلامی بہنو! سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُتو دشمنوں کے سامنے بھی نیکی کی دعوت دیں اورہم اپنی اسلامی بہنوں کوگناہوں میں  دیکھنےکے باوجود بھی نیکی  کی دعوت نہ دیں ،   سیدنا صدیق اکبر  رَضِیَ اللہُ عَنْہُنیکی کی دعوت کی خاطر  تکلیفیں برداشت کریں اور ہمارے لئے اسلامی بہنیں محبت کے پھول بکھیریں ہم پھر بھی نیکی کی دعوت  کی دھومیں نہ مچائیں ،سیدناصدیق اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُتو نیکی کی دعوت کی خاطر تکلیفیں برداشت کریں اور ہم طرح طرح کی  سہولتیں  میسر ہونے کے باوجود بھی نیکی کی دعوت نہ دیں تو سوچئے ہم محبت رسول میں سچی  ہیں یا   یہ محبت صرف زبان کی حد  تک  ہے،یادرکھئے !مَحَبَّت کی کچھ علامات ہوتی ہیں، جنہیں ایک عاشقِ صادق کےعشق ومَحَبَّت کی دلیل سمجھاجاتا ہے،ان علامات کو دیکھ کر دوسروں کو یقین ہو جاتا ہے کہ واقعی اسے فُلاں سے بے حدمَحَبَّت ہے، مثلاً ہر مُعاملے میں محبوب کی اِطاعت کرنا، ہر وَقْت محبوب کے ذِکْر سےاپنی زبان کو  تَر رکھنا، محبوب کی پسند کو اپنانا، محبوب کی ناپسندیدہ چیزوں سےدُور رہناوغیرہ وغیرہ۔پھر جب یہی مَحَبَّت اپنی اِنتہا کو پہنچ جاتی ہے تو عشق کا رُوپ دھارلیتی ہے۔ہمارے بُزرگوں نے جابجاعاشقوں کی مختلف علامتوں کو بیان فرمایا ہے۔ آئیے ! محبتِ  رسول  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی علامات سنتی  ہیں :چُنانچہ

محبتِ رسول کی علامات

امام قسطلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمحبتِ رسول کی علامات بیان کرتےہیں،جوانہیں اپنالے،وہ  حقیقی عاشقِ رسول   ہے ۔اِنْ شَآءَ اللہ! 

(۱)اِقتدا(پیروی کرنا):عشقِ رسول کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اِقتدااور پیروی کرنا،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّت کواپنانا،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے راستے پر چلنا، آپصَلَّی اللّٰہُ