Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

ہے؟ ہم تو نوچ کھانے تک کاسوچ بیٹھتی ہیں٭ اسی طرح کچھ اسلامی بہنیں اپنےرشتے داروں، گھروالوں، پڑوسیوں، کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو اپنی  عزّت  کا مَسْئَلَہ بنا کر اُن پر چڑھ دوڑ تی  ہیں،٭اُنہیں جی کھول کر بُرا بھلا کہتی  ہیں، سرِ عام ان کی عزت کے جنازے نکا لتی  ہیں، بہانے بہانے سے اپنی بَھڑاس نکالتی ہیں، بداخلاقی کےتمام ریکارڈز (Records) توڑ ڈالتی  ہیں۔ذرا سوچئے!  اللہ   پاک کے نیک بندوں کی سیرت پر چلنے والیوں کے کردار کیا ایسے ہوتے ہیں ؟نہیں! ہرگز نہیں بلکہ ٭اللہپاک کے نیک بندوں کی سیرت پر چلنے والیاں تو عفو درگزر سے کام لیتی ہیں ،٭ اللہپاک کے نیک بندوں کی سیرت پر چلنے والیاں بدلہ لینے کی قدرت کے باوجود دوسروں کو معاف کرتی ہیں ،٭ اللہپاک کے نیک بندوں کی سیرت پر چلنے والیاں دوسروں کے ایذا دینے پر صبر سے کام لیتی ہیں،٭ اللہپاک کے نیک بندوں کی سیرت پر چلنے والیاں لڑائی جھگڑے اور فساد سے بچتی ہیں ۔

       لہٰذا اگرکبھی ہمارےمِزاج کےخِلاف کوئی بات ہوجائے یا کوئی ہماری دل آزاری کردےتو  خود پر قابو رکھنا چاہیے اورسوچنا چاہئےکہ ہم بھی تو کتنی اسلامی بہنوں  کادل دکھا تی ہوں گی، کتنی اسلامی بہنوں کو بے قُصور ڈانٹتی گی،کتنی اسلامی بہنوں کی حَق تَلَفِیاں کرتی ہوں  گی مگر وہ بھی تو ہمیں مُعاف کرد دیتی ہیں،وہ بھی تو اچّھےاَخلاق کادامَن ہاتھ سےنہیں چھوڑ تیں،وہ بھی توصَبرکامُظاہَرہ کر تی ہیں وغیرہ۔ آئیے!ہم سب نِیَّت کر تی ہیں کہ اپنی ذات کےلئےکسی سےبدلہ نہیں لیں گی ،اگر کوئی ہمیں تکلیف(Pain) دے یا ہمارا دل دکھائے تو صَبرکریں گی،اگر کسی اسلامی بہن  سے اِختلافِ رائے ہوا تو اُس کی غِیْبَت کرکے یا اُس کےمُتَعَلِّق اَفواہیں پھیلاکر شیطان کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بنیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صدیق اکبر کی خصوصیات