Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

صحابۂ کرام میں صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہکامقام سب سےنمایاں ہے، آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ انبیاء کے بعدسب سے افضل و اعلیٰ ہیں،اللہکریم نےآپ کوکئی خصوصیات سےنوازا ہے۔آئیے!آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی  چند خصوصیات سنتے ہیں،چنانچہ  

٭صدیقِ اکبررَضِیَ اللّٰہُ عَنْہنےاسلام قبول کرنےسے پہلےبھی کبھی بُت کوسجدہ نہ کیا۔)ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،۶۰(٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہنےشروع سے ہی  شراب کواپنے اوپرحرام کررکھا تھا،آپ نے نہ تو زمانۂ جاہلیت میں شراب پی اورنہ ہی زمانہ ٔاسلام میں۔(معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم، ۱/ ۵۸)٭صدیق ِاکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہوہ واحد ہستی ہیں ، جو خود بھی صحابی،والد بھی صحابی، بیٹے بھی صحابی،پوتے بھی صحابی،نواسے بھی صحابی اوربیٹیوں کوبھی صحابیات ہونےکاشرف نصیب ہوا۔٭ صدیقِ اکبررَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں، جن کانام خوداللہپاک نےصدیق رکھا۔(فیضانِ صدیق اکبر،۴۹۳)٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہآقاکریم عَلَیْہِ السَّلَام کےایسےوزیرِ خاص  تھے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام مختلف  کاموں  میں اِن سے مشاورت فرمایاکرتے تھے۔(تاریخ الخلفاء، ۴۶ملخّصاً) ٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہجرت کے وقت بھی آقا عَلَیْہِ السَّلَام کےساتھ  تھے اور یہ بشارت حضرت  جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے دی تھی کہ آپ کے ساتھ ابوبکر ہجرت کریں گے۔(کنزالعمال،۸ /۲۸۵) ٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہی وہ صحابی ہیں،جنہوں نےآقا کریم عَلَیْہِ السَّلَامکی حیاتِ ظاہری  میں صحابۂ کرام کو سترہ (17)نمازیں پڑھائیں، آپ کے علاوہ کسی صحابی کو یہ سعادت  نہیں ملی۔(سیرت سیدالانبیاء، ص۶۰۱ملخّصاً)٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہوہ عظیم صحابی ہیں جن کی رضا خوداللہ  کریم چاہتا ہے۔ (کنزالعمال،۶/۲۲۸ملخّصاً)٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکثر اوقات حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَامکی  نبی کریم عَلَیْہِ السَّلَام  کےساتھ ہونےوالی گفتگوسننے کی سعادت حاصل کرتے تھے ۔(تاریخ الخلفاء، ۴۶ ملخّصاً) ٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہی وہ صحابی ہیں  ، جوسرکار عَلَیْہِ السَّلَامکوسب