Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

  دارُالافتاء اہلسنّت کا قیام  سرِفہرست ہے۔ جبکہ میڈیا کے اس دَور میں عالَمِ اسلام کا 100فیصد گناہوں سے پاک اسلامی  چینل”مدنی چینل “توگھرگھرپہنچ کراِس اندازسے نیکی کی دعوت عام کررہاہے کہ ا س کو ایک سیکنڈ دیکھنے والا بھی  اسکی برکتوں سے محروم نہیں رہتا،چاہے وہ بچہ ہویا بڑا،مردہویاعورت،گویاکہ ہرایک مدنی چینل کی  برکتوں سے علمِ دِین حاصل کررہاہے۔

107شعبہ جا ت میں مختلف اندازسے سُنّتوں کی خدمت اورنیکی کی دعوت پہنچانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔دعوت ِ اسلامی  جیسی  فعال  غیر سیاسی  تحریک انقلابی کارناموں کی ایک ناقابل فراموش تاریخ اپنے اندرسموئےہوئے ہے۔آپ کی دینی خدمات  کےسلسلے میں کی جانے والی یہ کوششیں سورج  کی طرح روشن ہیں، جن  کااعتراف آج دنیا بھر میں عاشقانِ رسول علماء و عوام کررہے ہیں۔

اللہ   پاک کے فضل وکرم،نگاہِ مصطفےٰ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے اِخلاص،آپ کی دن رات کی کوششوں ،عُلمائے اہلسنّت کی دُعاوں اورفیضانِ اولیاء سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی بڑی تیزی کے ساتھ جانبِ مدینہ رواں دواں ہے۔اللہ   پاک ہمیں بھی اِس مدنی  ماحول سے وابستہ ہوکردِینِ اسلامی کی سربُلندی کے لیے اپنا وقت اوراپنامال پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مجلس مکتبۃالمدینہ

       عاشقانِ رسول کی  مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیابھرمیں نیکی  کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے 107 شعبہ جات میں دِینِ متین کا کام کررہی ہے،اِنہی شعبہ جات میں ایک شعبہ ’’مجلس مکتبۃ المدینہ‘‘ بھی ہے،اُمَّتِ مسلمہ تک امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور بزرگانِ دین کے ملفوظات و فرامین کو پہنچانے کے لئے 1986میں