Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

چیونٹی کی کوشش سے سبق حاصل کیجئے

          اے عاشقانِ رسول!اس حکایت سے یہ سبق ملا کہ مسلسل کی جانے والی کوشش اور  محنت کبھی نہ کبھی ضرور رنگ لاتی ہے،اپنے مقصد کو پانے کےلیے ایک چیونٹی کا کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے،مشاہدہ ہے کہ منزل کتنی ہی طویل اور مشکل کیوں نہ ہو، چیونٹی بہت پُر عزم ہوکر اپنے مقصد کی جانب بڑھتی ہے اور بڑی سے بڑی بلندی پا کر ہی دم لیتی ہے۔ یہ بھی مشاہدہ ہے کہ معمولی سی جسامت رکھنےوالی چند چیونٹیاں مل کر بڑے بڑے اناج کے دانے اپنے بِل(سوراخ) میں گھسیٹ کر لے جاتی ہیں، اس کے پیچھے بھی ان کی مسلسل محنت اور کوشش ہی کار فرما ہوتی ہے۔ ہمیں بھی چیونٹیوں سےسبق حاصل  کرتے ہوئے مسلسل کوشش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ مسلسل کوشش سے مشکل کام بھی مکمل ہو ہی جاتا ہے جبکہ بغیر کوشش کے آسان کام بھی بہت مشکل (Difficult)لگنے لگتا ہے۔

کوشش کہاں کریں؟

       پیارے پیارےا سلامی بھائیو! یادرکھئے!٭ ہمیں کوشش اُن کاموں میں کرنی چاہیے، جن میں اللہ پاک اوررسولِ کریمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رِضا ہو،٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جس میں دنیاوآخرت کی بھلائی ہو،٭کوشش ہمیں اُن کاموں میں کرنی چاہیے، جن میں دینِ اسلام کی سر بلندی ہو،٭کوشش ہمیں اُن کاموں میں کرنی چاہئے کہ جس میں دُنیا میں آنے کا مقصد حاصل ہو سکے٭کوشش ہمیشہ اُن کاموں میں کرنی چاہیے،جن میں مُلک و مِلَّت کا فائدہ ہو، ٭کوشش اُن کاموں میں کرنی چاہیے جو سنّتوں کے فروغ کا  سبب بنیں۔  ٭کوشش ہمیشہ اُن کاموں میں کرنی چاہیے جو  نیکیوں کی طرف لے جانے والے ہوں، قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے اپنی راہ میں