Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

کوشش کرنےوالوں کو کامیابی کی خوشخبری سنائی ہے: چنانچہ پارہ21سورۂ عَنْکَبُوت آیت نمبر 69میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ                      

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورجنہوں نےہماری راہ میں کوشش کی ضرورہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے۔

      تفسیر صراط الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت جولکھا ہے اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ

(1)…جو اللہ پاک  کی فرمانبرداری کرنے کی کوشش کریں گے،اُنہیں ضرور ثواب کے راستے دِکھائے جائیں گے۔

(2)… جو لوگ توبہ کرنے میں  کوشش کریں  گے،ضرور انہیں  اِخلاص کے راستے دِکھائے جائیں  گے۔

(3)… جو لوگ علم حاصل کرنے میں  کوشش کریں  گے ، ضرور انہیں  عمل کی راہیں دِکھائی جائیں گی۔

(4)… جو سُنّت کو قائم کرنے میں  کوشش کریں  گے، انہیں  جنت کے راستے دِکھائے جائیں  گے۔(صراط الجنان، ۷/۴۰۹ ملخصاً)

      اے عاشقانِ رسول!اس آیتِ کریمہ اور اس کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ جو اچھا کام کرے گا وہ اس کا پھل بھی اچھا ہی پائے گا۔ اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ  ٭جو شَخْص والدین (Parents) کی اطاعت وفرمانبرداری میں کوشش کرے گا تو دنیاوآخرت میں کامیابیاں اس کے قدم چُومیں گی۔ ٭جو مسلمانوں کی خیر خواہی کی کوشش کرے گا، آخرت کے مراحل اس کےلیے آسان ہوتے جائیں گے،٭جو صدقہ دینے میں کوشش کرتا رہے گا،اس کے مال میں برکت ہوتی رہے گی ٭جو گناہوں سےتوبہ میں  کوشش کرے گا، اُسے   اِخلاص کی دولت نصیب  ہوگی، ٭جوطلب ِعلم میں  کوشش کرے گا، اسے میدانِ عمل  میں کامیابی نصیب  ہوگی اور٭جو سُنّتیں اپنانے اور سُنّتیں پھیلانے