Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

مَا شَآ ءَ اللہُ   کَانَ کا وظیفہ کرنے پر اِنعام

         حضرتِ سیِّدُناابوبکربن زَیَّاترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسےمنقول ہے:ایک شخص حضرتِ سیِّدُنا مَعْروف کَرخِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی خدمت میں حاضرہوااورکہا:حضور!آج صبح ہمارےہاں بچے کی ولادت ہوئی،میں سب سے پہلےآپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےپاس یہ خبرلےکرآیا ہوں تاکہ آپ کی برکت سے ہمارے گھر میں بھلائی اُترے۔حضرت سیِّدُنامَعروف کَرخِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےفرمایا:اللہ پاک تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔یہاں بیٹھ جاؤاورسو(100)مرتبہ یہ الفاظ کہو:مَاشَآءَاللہُ کَانَ یعنیاللہپاک نےجوچاہاوہی ہوا۔ اس نےسو(100)مرتبہ یہ الفاظ دُہرائے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےفرمایا: دوبارہ یہی الفاظ کہو۔اس نے سو(100)مرتبہ پھر وہی الفاظ دُہرائے۔فرمایا:پھروہی الفاظ دُہراؤ۔اس طرح پانچ(5)مرتبہ اس کو حکم دیا ۔چنانچہ اس نےپانچ سو(500)مرتبہ وہ الفاظ دہرائے۔اتنےمیں وزیر کی والدہ اُمِّ جَعفَر کا خادم ایک خط اورتھیلی لےکرحاضر ہوااورکہا:اےمَعروف کَرخی!اُمِّ جَعفَر آپ کو سلام کہتی ہے،اس نےیہ تھیلی آپ کی خدمت میں بھجوائی ہے اورکہا ہےکہ غریبوں اورمسکینوں میں یہ رقم تقسیم فرمادیجئے۔یہ سن کر آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے پیغام لانے والے سے فرمایا:رقم کی تھیلی اس شخص کو دے دو،اس کےہاں بچےکی ولادت ہوئی ہے۔ اس نےکہا:یہ پانچ سو(500)درہم ہیں،کیاسب اسے دے دوں؟فرمایا:ہاں!ساری رقم اسے دےدو۔ اس نے پانچ سو(500)مرتبہ”مَاشَآءَاللہُ کَانَ“ کہاتھا۔ پھراس شخص کی طرف متوجہ ہوئےاورفرمایا:یہ پانچ سو(500)درہم تمہیں مُبارَک ہوں،اگراس سے زیادہ مرتبہ کہتےتو ہم بھی اتنی ہی مقدار مزیدبڑھادیتے۔جاؤ!یہ رقم اپنےاہل وعیال پرخرچ کرو۔ (عیون