Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” بعدِ فجرمدنی  حلقہ“

      میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!مصیبتوں،تکلیفوں،پریشاینوں،بیماریوں اورلاعلاج سمجھےجانے والے امراض سےنجات پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام کی ذمہ داری لے لیجئے۔

       یادرہے!ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام”بعدِ فجرمدنی حلقہ“بھی ہے۔جس میں نمازِفجر  کی جماعت سے فراغت کے بعدروزانہ(3)آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اورتفسیرخزائنُ العرفان،تفسیرنُورالعرفان یاتفسیر صِرَاطُ الجِنَان،درسِ فیضانِ سُنَّت،منظوم شجرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھنے اور سننے کی ترکیب ہوتی ہے۔(یادرہے!بعدِ فجرمدنی حلقے میں صِرف فیضانِ سُنّت سے ہی درس کی ترکیب ہوتی ہے)

       12مدنی کاموں میں سے یومیہ اس مدنی کام ’’بعدِ فجر مدنی حلقہ ‘‘ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کے رسالے’’بعد ِفجرمدنی حلقہ ‘‘کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سےدستیاب ہونے کےساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔اس رسالےکی برکت سےآپ پڑھ سکیں گے۔٭بعد ِفجرمدنی حلقہ کسے کہتےہیں؟،٭مدنی حلقہ لگانےکاطریقہ،٭اسلاف کےمدنی حلقے،٭مدنی حلقے کے معمولات کی وضاحت٭فیضانِ سُنّت کےمتعلق  مفید باتیں،٭شجرہ شریف پڑھنےکی برکتیں، ٭دعا کےفوائد