Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے ،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا ۔خیر اُنہوں نے ہِمَّت کر کے ایک مَرتَبَہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نےاُنہیں”شَجَرَۂ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ ضِیا ئِیَّہ عَطَّارِیَّہ“سے شَجَرَۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نے شَجَرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! شَجَرَۂ عَالِیَہ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ عَطَّارِیَّہ پڑھنےکی بَرَکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھاحَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیا یعنی اُنہیں مَطْلُوبہ تعداد میں ویزے مِل گئے ۔

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکِل کُشا کے واسِطے                    کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ،ص۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرکھئے!جس طرح تعویذات و وظائف مصیبتوں،پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات دلانے میں فائدےمند ہیں،اسی طرح قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا بھی پریشانیوں اور بیماریوں سے چھٹکارا پانے کا ایک بہترین وظیفہ ہے ،تِلاوتِ قرآن کی برکت اوراللہ پا ک کی رحمت سے ہمارے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں،چنانچہ

قرآن سے علاج

ایک شخص نےمکی مدنی سلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حَلْق(گلے) میں دَرْد