Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت                                   رہوں باوُضو میں سدا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز

سُبْحٰنَ اللہ!سنا آپ نے!قرآنی سورتوں کے کیسے کیسے فضائل و برکات ہیں،لہٰذا روزانہ کم از ایک پارہ یا جتنا ممکن ہو تلاوتِ قرآن کا معمول بنالیجئے،اگر قرآن پڑھنا نہیں آتا تو عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مساجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھئے۔اِنْ شَآءَاللہ کچھ ہی عرصے میں دُرست قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے شرعی مسائل سے بھی آگاہی نصیب ہو گی۔مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے  پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم وبیش105شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مصروف ہے،جن میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز‘‘بھی ہے۔ موجودہ دورمیں عِلاج کےمختلف طریقے رائج ہیں، ایلو پیتھک طریقۂ علاج اور میڈیسن سے علاج کرنے والوں کو ایلو پیتھک ڈاکٹرز ، ہومیو پیتھک طریقۂ علاج و  ادویات سے علاج کرنے والوں کو”ہومیو پیتھک ڈاکٹرز“،یونانی طریقۂ طِب  و ادویات سے علاج کرنے والوں کو” حکیم“کہا جاتا ہے۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں ڈاکٹرز کےہرہرطبقےکےلیے