Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

سوالات اورعربی آقا کے جوابات،ص۳)٭حضرت سَیِّدُناسُلَیْمَانعَلَیْہِ السَّلَامنےارشادفرمایا:مرغ کہتا ہے: اُذْکُرُوااللہَ یَاغَافِلِیْن یعنی اے غافلو!اللہپاک کاذکرکرو۔(فیض القدیر،۱ /۴۸۸،تحت الحدیث: ۶۹۵) ٭دُرُود شریف پڑھنادَرْاَصل اپنےپَرْوَرْدَگارکی بارگاہ سے مانگنے کی ایک بہترین ترکیب ہے۔ (گلدسۃ درودوسلام ،ص۲۲ملخصا)٭دُرُودوسلام پڑھنااللہ پاک اوراس کے پیارےحبیب،ہم گناہگاروں کے طبیبصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رِضاکاسبب ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۲ملخصاً)٭حُصولِ بَرَکَت اور حُضُور سراپا نور،شاہِ غیورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قُربت پانے کیلئے کثرتِ دُرُودو سلام سے بڑھ کر کوئی ذَرِیعہ نہیں ہے۔(گلدسۃ درود و سلام،ص۱۷ملخصاً)٭دُرُودِپاک دُعا کی قُبولیت کاسبب ہے۔(فردوس الاخبار، باب الصاد،۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴)٭دُرُودِپاک تمام پریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجتوں کے پورا ہونے کے لیے کافی ہے۔(تفسیردرمنثور،پ۲۲،الاحزاب،تحت الآیۃ۵۶،۶/۶۵۴، ملخصًا) ٭ دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے۔(جلاء الافہام، ص۲۳۴)٭دُرُودِپاک صَدَقے کاقائم مَقام بلکہ صَدقے سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)٭دُرُود شریف پڑھنے سےمصیبتیں  ٹلتی ہیں ۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےبیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےخوف دُورہوتاہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنےسےظُلم سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےدُشمنوں  پرفتح حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےموت کی تکلیفوں میں آسانی ہوتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنےسےدُنیاکی تباہ کارِیوں سے نَجات ملتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے تنگدستی دُور ہوتی ہےاور٭دُرُودِ پاک پڑھنے سےبھُولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ