Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّر کو پڑھ کر حفظِ قرآن کی دُعا مانگنے سےقرآنِ کریم کا یاد کرنا آسان ہو جائے گا،٭سُوْرَۃُالنّٰزِعٰت پڑھنے سے جاں کَنی کی تکلیف نہیں ہوگی،٭سُوْرَۃُ الضُّحیٰ پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا،٭سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے،اس میں خُوب برکت ہوگی،٭سُوْرَۃُالتِّیْن3 مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کےدَرْد کا علاج ہے،٭سُوْرَۃُالْقَدۡرجوصُبح و شام  پڑھے گا،اللہ پاک اس کی عزّت بڑھادے گا، ٭سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہبرص اوریرقان کا علاج ہے،٭سُوْرَۃُ الزِّلْزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے،٭ جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو،اُس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مُفید ہے،٭سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے،٭سُوْرَۃُالتَّکَاثُر  کو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے،٭سُوْرَۃُ الْعَصْر  پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے،٭سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ  اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کےلئےمُجرَّب ہے،٭سُوْرَۃُالْماعُوْن بڑی مشکل کےوقت پڑھنا بہت مفیدہے،٭ سُوْرَۃُالْکَوثَرکی تلاوت سے بے اَولاد،صاحب ِ اَوْلاد ہوجاتا ہے،٭سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برا بر ہے،٭سُوْرَۃُ الْاِخْلاصتہائی قرآن کے برابر ہے،اس کے بہت فضائل ہیں،٭سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوۡرَۃُ النَّاس سے جنّ و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔(جنتی زیور،ص۵۸۸)

اےکاش!سب مسلمانوں کوتلاوت ِ قرآن کرنےکاجذبہ نصیب ہوجائے۔آئیے!امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دُعا میں شامل ہوں: