Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

متعلق پھر آئے دن خبریں(News) سننے کو ملتی ہیں کہ فُلاں کادِماغ پلٹ گیا،فُلاں پاگل ہوگیا وغیرہ۔لہٰذا کتابوں،انٹرنیٹ اور اپنی ناقص عقل پر اعتماد کرنے کے بجائے ہمیشہ کسی باعمل و مُسْتَنَد عامل یا پیرِ کامل کے بتائے ہوئے وظائف ہی پڑھنے کی ترکیب ہونی چاہئے۔

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!موجودہ دور میں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صورت میں ایک کامل و اکمل عامِل،عالِم اور پیرِ کامل موجود ہیں، آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات  و   وظائف انتہائی پُرتاثیر ہوتے ہیں۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آپ نےمسلمانوں کی خیرخواہی کےعظیم جذبے کے تحت مشہورقرآنی سورتوں، دُرُودوں،روحانی و طبّی علاجوں اور خوشبودار مدنی پھولوں کا دلچسپ مدنی گلدستہ”مدنی پنج سورہ“،علاج  کے گھریلو نُسخوں پر مشتمل مدنی گلدستہ”گھریلوعلاج“اوراللہکریم کےمبارک ناموں کی برکتوں سے معمور رسالہ ”چالیس(40)روحانی علاج مع طِبّی علاج“کے تحفے اُمّت کو عطا فرمائے ہیں۔ان کے علاوہ ان رسائل ”بیمار عابد“،”زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی“،”چڑیا اور اندھا سانپ“،”مینڈک سُوار بچھو“اور کتاب ”پردے کے بارے میں سوال جواب“میں بھی آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سینکڑوں وظائف تحریر فرمائےہیں۔

       لہٰذا اِدھر اُدھر بھٹکتے پھرتے رہنے اورجعلی عاملوں کے ہتھے چڑھنےکے بجائے ان کتب و رسائل کو آج ہی مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب کیجئے اور دوسروں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.ilyasqadri  اور www.dawateislami.net  سے ان کتب و رسائل کو