Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

المدینہ بالغان مساجد ،مارکیٹوں اوردفاتروغیرہ میں لگائے جاتے ہیں،جن میں لاکھوں عاشقانِ قرآن ،فی سبیل اللہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ان عاشقانِ رسول میں ہم بھی شامل ہوکردُرست مخارِج کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کی سعادت حاصل کریں۔

       دعوتِ اسلامی ہمیں”مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن“کے تحت اِنٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن قرآنِ کریم پڑھنے  کا موقع بھی مُہیّا کررہی ہے۔

       اوراد  و  وظائف میں سُستی کی دُوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شایدہم جلد گھبراجاتے ہیں کہ فُلاں وظیفے پر تواِتنا وقت لگتاہے،میرے پاس تو اِتناوقت ہی نہیں ہے،اِس کمزوری کو دُورکرنے کے لیے آئیے !ایک مثال کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں:

       اگرکسی نے طویل(Long Rootپر)سفرکرناہو،مثلاًمرکزالاولیاء(لاہور)سےباب المدینہ(کراچی)جاناہوتووہ وقفے وقفے سےسڑک پر دِیے گئےکلومیٹرزکے نشانات کودیکھتاہے کہ  اب اِتناسفرباقی ہے،اب اِتنا سفرباقی ہے،ان کلومیٹرزکے نشانات کودیکھتے رہنے سے اُسے محسوس ہوتاہے کہ شاید اُس کاسفرآسان ہوتاجارہاہے ،یہاں تک کہ وہ اپنی منزل پر پہنچجاتاہے۔

        اِسی طرح ثواب پرنظررکھی جائے اوراوّلاًچند وظائف کے لیےوقت کااندازہ کرلیا جائے  کہ فُلاں وظیفہ پڑھنے میں کتنا وقت لگتاہے،مثلاً سُورۂ مُلک کی تِلاوت پر تقریباً5منٹ لگتے ہیں،شجرۂ قادِریہ،رضویہ،ضیائیہ،عطاریہ میں دِیے گئے اوراد و وظائف میں سےروزانہ کا ایک وظیفہ ہے جسے 70بار پڑھنا ہوتاہےاور وہ ہے"اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ"،اِس پر تقریباً4منٹلگتے ہیں،