Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

کرے۔(3)ہرعمل ہر وظیفہ کے اوّل و آخر درودِ پاک  کاوِرد کرے۔(4)وظیفوں کےبعدجب اپنےمقصد کے لئےدعا مانگے تو ایک ہی مرتبہ دعا مانگ کر بس نہ کر دے بلکہ بار بار گِڑگِڑا کر خدا سے دعا مانگے۔(5)جہاں تک ہو سکےہردعااوروظیفہ وغیرہ عملیات کو تنہائی میں پڑھےجہاں نہ کسی کی آمدو رفت ہو نہ کسی کی کوئی آواز آئے۔(6)کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے کےلئے ہر گز ہرگز نہ کوئی عمل کرے نہ کوئی وظیفہ پڑھے۔(7)جب کوئی عمل کرےیاوظیفہ پڑھےتواس دوران بہت کم کھائے اورسادہ غذا کھائے پیٹ بھرکر نہ کھائے کیونکہ پیٹ بھرے لوگ دعاؤں کی تاثیر سے اکثر محروم رہتے ہیں۔(8)وظائف پڑھنےکےدوران بدن اورکپڑوں کی پاکی اورصفائی ستھرائی کاخاص طورپر خیال ولحاظ رکھے بلکہ خوشبو/عطر(fragrance)بھی استعمال کرےاورظاہری پاکی وصفائی کےساتھ ساتھ اپنےاخلاق و کردار اور باطنی صفائی کابھی اہتمام رکھے۔(9)ہر عمل اچھے وقت میں کرے اور ہر وظیفہ قبلہ کی جانب رُخ کرکےپڑھے۔(جنتی زیور،ص۵۷۶،۵۷۵ملتقطاً)

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بسااوقاتاوراد و وظائف کے فضائل و برکات سُن کرپڑھنے کا ذہن تو بنتاہے،مگراِس پراِستقامت نہیں مِل پاتی،اس کی2 بُنیادی وجوہات ہوسکتی ہیں،ایک تویہ کہ شایدہمیں دُرست پڑھنانہیں آتا،جس کی وجہ سے ہم اوراد و وظائف پڑھنے سے محروم رہتے ہیں،اِس کمزوری کو دُورکرنا چاہئے،ویسے بھی ہمیں نمازتوپڑھنی ہی پڑھنی ہے،تِلاوتِ قرآن توکرنی ہی ہے،ہم قرآنِ کریم دُرست پڑھناسیکھ لیں،اس کی برکت سے اوراد و وظائف دُرست پڑھناآسا ن ہو جائے گا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں قرآنِ کریم کومخارِج کی دُرستی کے ساتھ پڑھنے کا باقاعدہ اِہتمام کیا جاتاہے،مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مدرسۃ