Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

166باریہ پڑھناہوتاہے"لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہُ(آخر میں "مُحَمَّدٌرَّسولُ اللہ")اِس پر تقریباً سَوا4منٹلگتے ہیں، 111باراگریہ دُرودشریف "صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدپڑھاجائے توتقریباً ساڑھے4(2/41)منٹ لگتے ہیں۔ تِینوں قُل(سُورۂ اِخلاص، سُورۂ فَلَقْ اورسُورۂ نَاس)پڑھنے والے کے لیے ہَربَلا سے حفاظت کی خوشخبری ہے،اس وظیفے پر تقریباًڈیڑھ(2/11) منٹلگتاہے۔اِس طرح ہم غورکرتے جائیں،کئی وظائف اوربھی ایسے ہوں گے ،جن پربہت مختصر وقت یعنی صرف چندمنٹ لگتے ہیں،اِس اندازسے جائزہ لینے سے اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ پڑھنے میں ثابت قدمی نصیب ہوگی۔اِنْ شَآءَاللہ

       پھرہم یہ بھی غورکریں کہ روزانہ نہ جانے کتنے گھنٹے فضول گفتگو میں گزرجاتے ہوں گے،جس میں غیبت بھی ہوجاتی ہوگی،کئی مسلمانوں کی دِل آزاری بھی کردیتے ہوں گے،زبان کی بے اِحتیاطی کی وجہ سے جھوٹ بھی نکل جاتاہوگا۔اللہ پاک ہمیں زبان کا دُرست اِستعمال کرتے ہوئے کثرت کے ساتھ اپنا ذِکرکرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

ذِکُر و دُرود ہر گھڑی وِردِ زباں رہے                                  میری فُضُول گوئی کی عادت نکال دو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۰۵)

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!جوخوش نصیب اوراد و وظائف کی شرائط اور آداب کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کوئی وظیفہ یا وِرد کرتے ہیں تو ان کے وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں اوروہ اپنے دامن کو گوہرِ مرادسے بھرنے(یعنی اپنی مُرادکو پانے) میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آئیے!اس ضمن میں ایک ایمان افروز حکایت سنئے،چنانچہ