Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

ہونےکی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں،اللہ پاک کے نام سے ہم(گھر میں)داخل ہوئے اوراسی کے نام سے باہرآئےاوراپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔(ابوداود،۴/۴۲۰،حدیث:۵۰۹۶)دعاپڑھنےکے بعد گھروالوں کوسلام کرےپھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرےاس کے بعدسورۃُ الاِخلاص شریف پڑھے۔اِنْ شَآ ءَاللہ!روزی میں بَرکت اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہو گی،٭اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر)میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے:اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن ترجمہ: ”ہم پر اوراللہ کریم کے نیک بندوں پر سلام“تو فِرِشتےاس سلام کاجواب دیں گے۔(رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۸۲)یااس طرح کہے:اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ (یعنی یا نبی آپ پر سلام )کیونکہ حضورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرماہوتی ہے۔(بہارِشريعت،حصّہ۶ا ص۹۶،شرح الشّفاء للقاری،۲/۱۱۸)٭جب کسی کےگھرمیں داخل ہوناچاہیں تو اِس طرح کہئے:السلامُ علیکمکیامیں اندرآسکتا ہوں؟٭اگر داخلےکی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہوسکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نےاجازت نہ دی ہو،٭جب آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو سُنّت یہ ہےکہ پوچھئے:کون ہے؟باہر والےکو چاہئےکہ اپنا نام بتائے:مثلا کہے:محمدالیاس۔نام بتانےکےبجائےاس موقع پرمدینہ!میں ہوں!دروازہ کھولووغیرہ کہناسنّت نہیں،٭جواب میں نام بتانےکےبعددروازےسےہٹ کرکھڑے ہوں تاکہ دروازہ کھلتےہی گھرکےاندر نظرنہ پڑے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃُ المدینہ کی 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور 120صفحات کی کتاب ’’سنتیں اور آداب‘‘اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِا ہلسنت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے2 رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہد یَّۃً  طلب کیجئے اور پڑھئے سنتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کےمدنی قافلوں میں عاشِقانِ