Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

گیارہویں شریف کی  رات میں لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔امیرِ اہلسنت کی ترغیب پر سینکڑوں اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں  غوثِ پاک کے اِیصالِ ثواب کے لیے روزہ رکھنے کی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

القاباتِ غوثِ اعظم

امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،شہنشاہِ بغداد،سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو کتنے پیارے پیارے القابات سے یادکرتے ہیں،ان القابات سے آپ کی غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے سچی محبت کی جھلک بھی نظرآتی ہے،آئیے!ہم بھی وہ القابات سُنتے ہیں:

گیارہویں والے آقا،پِیروں کے پِیر،پِیر دَستْگِیر،روشن ضمیر،قطبِ ربّانی،محبوبِ سُبحانی،غوثُ الصَّمَدانی،قِندیلِ نورانی،شہبازِ لامکانی،پِیرِ پِیراں،مِیرِ مِیراں۔

اللہ کریم ہم سب کو امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اور آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے صدقے میں حضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی سچی پکی غلامی نصیب فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔آمین

مُرید ہونے کے فائدے

یادرہے!کسی پیرِ کامل سےمُرید ہونے کی بہت  برکتیں اور فائدے ہیں،مثلاً اس کی برکت سے ایمان کی حفاظت نصیب ہوتی ہے،٭ نماز روزے کی پابندی نصیب ہوتی ہے،٭ فرض علوم سیکھنے کی مدنی سوچ ملتی ہے،٭حلال،حرام کی پہچان نصیب ہوتی ہے٭اِحترامِ مسلم و جذبۂ ایمانی نصیب ہوتاہے،٭شیطان سے حفاظت ہوتی ہے،٭دل میں عبادت کا شوق اورتِلاوتِ قرآن کا ذوق ملتاہے ٭بُری صحبت سے بچنے کا ذہن بنتاہے،٭دِین کی معلومات حاصل ہوتی ہے،٭گناہوں سے توبہ نصیب ہوتی ہے،٭دِینی و دنیاوی پریشانیاں دُور ہوتی ہیں،٭انسان کا کردار اچھا ہوجاتاہے ۔٭امیرِ