Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّآج کےبیان میں ہم”انبیائے کرام کی نیکی کی دعوت کے واقعات “کے بارے میں سنیں گی۔جس میں ہم سنیں گی  کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اپنی قوم کو کتنے عرصے تک دین کی دعوت دیتے رہے اور ان کی قوم آپ عَلَیْہِ السَّلَامکے ساتھ کیا سلوک کرتی تھی، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سنیں گی  حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نےکس طرح بہترین حکمتِ عملی سے ملکۂ سبا  کو دین کی دعوت دی اور وہ کیسے اپنی قوم کے ساتھ آپ پر ایمان لائی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی سنیں گی  کہ ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو دین کی دعوت دینے پر کتنا ستایا گیا اور آپ نے ان ستانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید کئی مدنی پھول بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد