Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

آئیے!اب  حضرت سیدنا  موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کی نیکی کی دعوت  کاواقعہ سنتے ہیں  چنانچہ

حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی نیکی کی دعوت

          جب فرعون نے خُداہونے کا دعویٰ کیا تو اللہ پاک نےاپنے پیارےرسول حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کوفرعون کی طرف بھیجا۔(پ۱۵،طہ:۴۴)حضرت موسیٰعَلَیْہِ السَّلَامدینِ حق کی دعوت دینے فرعون کےمحل(Palace) پہنچے،وہاں وہ اپنی قوم کےمعزز افراد کےساتھ موجود تھا (خازن، ۳/۳۸۵ ملخصاً)حضرت موسی ٰعَلَیْہِ السَّلَامنےکہا :اللہ  پاک نے مجھے رسول بناکر بھیجا ہے اورمیں تمہارے پاس اس کا پیغام لیکر آیا ہوں۔(خازن،۲/۱۲۴)فرعون نےکہامیں توخود ہی خدا ہوں  اور یہ بھی یادرکھو!اگرتم نے انکارکیاتو میں تمہیں قیدکردوں گا۔(پ۱۹، الشعراء:۲۹مفہوماً)جب فرعون نے حضرت موسیٰعَلَیْہِ السَّلَامکی باتیں ماننےسےانکارکردیا اورانہیں قید کرنےکی دھمکی دی توحضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےفرعون سے کہا: مجھےمیرے ربّ نےمعجزات عطاکئےہیں،فرعون نےکہا: ہمیں بھی دکھاؤوہ معجزات کیاہیں؟حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامنےاپناعصازمین پرپھینکاتووہ بہت بڑااژدہابن گیااورجب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےاژدہےکوپکڑا تو دوبارہ عصابن گیا ،فرعون نے کہا اور بھی کچھ لائے ہو ؟تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے ہاتھ کو گریبان میں ڈال کر نکالا توہاتھ سورج کی طرح چمکنے لگا۔(پ۱۹، الشعراء:۲۹تا ۳۳ملخصاً)

               حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام جب اپنے معجزے دکھا چکے تو فرعون نے سرداروں سے کہا:یہ تو جادو گر ہے  اور اپنے جادو کے زور پر تم سے تمہارا ملک چھیننا چاہتا ہے ،مشورہ دو کہ اب کیا کریں؟(پ۱۹، الشعراء :۳۴تا۳۵ ملخصاً) سرداروں نے اسے شہروں سے جادوگروں کو بُلانے کا مشورہ دیا ،جب تمام  جادوگر جمع ہوگئے  تو  لوگوں میں  میلے کا اعلان کردیا گیا اور اعلان کردیا گیا  کہ سب لوگ میلے والے دن جمع ہو جائیں ۔(پ۱۹، الشعراء :۳۶تا۳۹ ملخصاً)جب میلے والے دن  سب ایک جگہ جمع ہوگئےاور مقابلہ ہوا تو