Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

کرنے والا ہو۔٭مبلغ کیلئے ضروری ہے کہ حالات بھانپ کر اورموقع محل دیکھ کراس کے مطابق گفتگو کرے۔مبلغ کو خود کسی بحث وتکرار میں نہیں  اُلجھنا چاہیے  بلکہ اس کے لیے کسی صحیح العقیدہ سُنّی عالِم صاحِب کے پاس جانے کامشورہ دے۔!مبلغ جہاں بھی کوئی بُرائی دیکھے اپنی بِساط(طاقت) اور حیثیّت کے مطابق نیکی کی دعوت دینے  اوربُرائی سے منع کرنے کی ضرور کوشش کرے۔ !مبلغ کو چاہیے کہ ہمیشہ اللہ  پاک کی رحمت پر نظر رکھے اور  مایوسی کو قریب بھی نہ آنے  دے ۔(ماخوذ از سرکار کا اندازِ تبلیغِ دِین، ص ۲۰ تا ۲۴)

عمل کا ہو جذبہ عَطا یاالٰہی!                                          گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت                             ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!

نہ نیکی کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے                           بنا شائقِ قافلہ یاالٰہی!

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۱۰۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’یومِ تعطیل  اعتکاف ‘‘

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے،نیکی کی دعوت کا جذبہ پانے اور بگڑے ہوئے لوگوں کی اِصلاح کا باعث بن کر خود کو جنَّت کا حقدار بنانے کے لئے  عاشقانِ رسول کی  مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحِصَّہ لیجئے۔ 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف“بھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے مختلف عَلاقوں اوراطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی