Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دےکرعِلمِ دِین سیکھنے، سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف  اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں اور آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف کی بَرَکت سے  بہ نیتِ اعتکاف مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار  ہوگا٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے   کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے،چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ کریم(پارہ 10،سُورۂ توبہ کی آیت نمبر 18میں اِرْشاد)فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

ترجَمۂ کنزُ الایمان:اللہکی مسجدیں وُہی آبادکرتےہیں جو اللہاور قِیامت پر اِیمان لاتے  اور نَماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔

(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنئے چنانچہ

میں پتنگ بازی کا شوقین تھا!

بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی خُوش قسمتی سے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی