Book Name:Nabi e Kareem Kay Mubarak Ashaab ki Fazilat

٭اگر کوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے  کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے،٭نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں  اور نہ اِتنا آہِستہ کہ آپ بیمار لگیں۔٭راہ چلتے وقت بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا سنّت نہیں،نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے  پر چلئے۔٭چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے  جاتے ہیں،یہ بالکل غیرمُھَـذَّب طریقہ ہے،٭اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔٭اَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں، پیکٹوں اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا   بے اَدَبی  بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد