Book Name:Nabi e Kareem Kay Mubarak Ashaab ki Fazilat

  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی خُوب خُوب   شان بیان  کی جاتی ہے ،ان کا نام لیتے وقت زبانوں پرتَعْظِیماًرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم جاری ہوجاتا ہے۔یادرکھئے !صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی تَعْظیم ہر مسلمان  پر لازم وضروری ہے ۔انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کے بعد صحابۂ  کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوان تمام انسانوں میں سب سے زیادہ تَعْظیم و تَوْقِیْر کے لائق ہیں یہ وہ مُقَدَّس و مُبارک ہستیاں ہیں، جنہوں نے امامُ الانصار ِ وَالمہاجِرین، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعوت پر لَبَّیْک کہا، دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور تَن مَن دَھن سے اسلام کے آفاقی اور اَبَدی پیغام کو دُنیا کے گوشے  گوشے میں پہنچانے کے لیےکَمر بَسْتہ ہوگئے۔ تاریخ  گواہ ہے کہ ان مُبارک ہستیوں نے قرآن وحدیث کی تعلیمات کو عام کرنے اور پرچمِ اسلام کی سربلندی کے لیے ایسی بے مثال قربانیاں دی ہیں کہ آج جن کا تَصوُّر بھی مُشکل ہے۔ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رُوئے زیبا کی زِیارت وہ عَظیم سعادت ہے کہ دُنیا جہاں کی کوئی نعمت اس کے برابر نہیں ہوسکتی اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ  تو وہ خوش نصیب ہیں کہ شب و روز آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت اور آپ کی صُحْبتِ فَیض سے مُسْتفیض ہوتے رہے،قرآن و دین کو حُضُور پُرنُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارک زبان سے سُنا اور بے واسِطہ اللہ پاک  کےاحکامات کے مُخاطَب رہے۔ان مُقَدَّس ہستیوں پر اللہ پاک کا بے حد فَضْل وکرم ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دونوں جہاں میں کامیابی کے لیے ان پاکیزہ نُفُوس کی مَحَبَّت دل میں بسائیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زندگی بَسر کرنے کی کوشش کریں۔آئیے! صحابی کی تعریف  سنئے:

صحابی کی تعریف

حکیمُ الاُمَّت حضر  ت مفتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: شریعت میں صحابی وہ انسان ہے جو ہوش و ایمان کی حالت میں حُضُورِ انور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کو دیکھے یا صُحْبت میں حاضر ہوا اور ایمان