Book Name:Nabi e Kareem Kay Mubarak Ashaab ki Fazilat

کے درسِ فیضانِ سنت دینے کا ارادہ کر لیا اورجلد ہی اپنے گھر میں  درس دینا شروع کر دیا جس میں  محلے کی اسلامی بہنیں  شرکت کرتیں ، درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے اسلامی بہنیں  عمل کی طرف راغب ہونے لگیں ، کرم بالائے کرم یہ کہ دیگر اسلامی بہنوں  نے بھی درس دیناشروع کر دیا یوں  جلد ہی ان کے علاقے میں  تین جگہ درسِ فیضانِ سنّت شروع ہو گیا۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!صحابَۂ کرام رِضْوَانُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی شان نہایت ہی بلند وبالا ہے اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب ،حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان کی تعریف بیان  فرمائی ہے۔یاد رہے!مسجد نبوی کے ایک کنارے پر ایک چبوترہ تھا جس پر کھجور کی پتیوں سے چھت بنا دی گئی تھی۔ اسی چبوترہ کا نامصُفَّہہے جو صحابہ گھر بار نہیں رکھتے تھے وہ اسی چبوترہ پر سوتے بیٹھتے تھے اور یہی لوگ”اَصحابِصُفَّہکہلاتے ہیں۔(مدارج النبوت،قسم سوم،باب اول،۲/۶۸ملخصاًوالمواہب اللدنیۃ والزرقانی،ذکر بناء المسجد النبوی...الخ،ج۲،ص۱۸۶)

اصحاب ِ صُفّہ رِضْوَانُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن دنیا کے فتنوں کا شکار ہونے اور دنیا کی محبت میں گم رہنے والوں پردلیل بنے،یہ وہ مقدس وپاکیزہ حضرات ہیں جنہیں اللہ پاک نے دنیا کی آرائش وزیبائش  سےمحفوظ رکھا۔اصحابِ صُفّہ رِضْوَانُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے جب دنیاکی تمنا کی تو یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی:

وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ   (پ۲۵،الشوری:۲۷)

ترجمۂ کنزالعرفان:اور اگر اللہ اپنے سب بندوں  کیلئے رزق وسیع کردیتا تو ضروروہ زمین میں  فساد پھیلاتے۔

)الزھدلابن المبارک،باب التوکل والتواضع،ص۱۹۴،حدیث:۵۵۴ (