Book Name:Tabarukaat Ki Barakaat

سے علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جاتے ہیں۔ ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرااجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت مددگار ہوتا ہے۔ ٭ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔  ٭ہفتہ وارسُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں،  اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناوراولیائےکرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعینکی سیرتِ مبارکہ پرسُنّتوں بھرے بیانات ہوتےہیں۔  آئیے! بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِر ہونےکی نِیَّت کیجئے،  چنانچہ

گھریلو مسائل حل ہوگئے

  باب المدینہ (کراچی ) کی ایک بزرگ اسلامی بہن مختلف گھریلو مسائل میں گرفتارتھیں۔ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ان کی ملاقات ہوئی تو اُن اسلامی بہن نےان کی غمخواری کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی بھی نیت کروائی۔ اس کے علاوہ انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مسائل کے حل کے لئے دُعا کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اُس اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگیں۔ وہاں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئےاللہ پاک کی بارگاہ میں دعا بھی کیا کرتیں،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئیں ۔  کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہاللہ پاک نے ان کے بچوں کے ابو کو اچھی ملازمت عطا فرمادی۔ کرم بالائے کرم یہ ہواکہ کچھ ہی عرصہ میں انہوں نے کرائے کے مکان کو چھوڑکر اپنا ذاتی مکان بھی خرید لیا۔ اللہ پاک نے اپنے حبیب لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے صدقے،  سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکت سے انہیں بچوں کی شادی کے فریضے سے بَرِی الذِّمہ ہونے کی بھی طاقت دے دی۔ یوں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے ان کےمَسائل کا ریگستان ،   ہنستے مُسکراتے نخلستان میں تبدیل ہوگیا۔  (اسلامی بہنوں کی نماز،  ص۲۸۹)

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں ۔ “

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بدگمانی سے بچئے!

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!  اولیائے کرام اور اللہ  پاک کے نیک بندوں سے تبرک لینے میں دل میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوناچاہیے،   دل میں مختلف وساوس کو جگہ دے کر،   امتحان لینے اور آزمانے کی آرزو لے کر تبرکات لینے والے کو ہاتھوں ہاتھ سزا بھی مل