Book Name:Fazilat Ka Maiyar Taqwa

جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی  ہے، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہمجلس مدنی  تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں“بھی ہے۔یہ مجلس اسلامی بہنوں کو12دن کے مختلف کورسز مثلاً مدنی کام کورس، اصلاحِ اعمال کورس،خصوصی اسلامی بہن کورس،فیضانِ قرآن کورس،فیضان ِ نماز کورس کرواتی ہے۔اِن کورسز میں فقہ،تجوید،عقائد،سُنّتیں اور آداب،ذیلی حلقے کے 8 مدنی کام کی اہمیت و مدنی کام کرنے کا طریقہ،خُصوصی اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ، سُنّتیں و آداب،نماز کے مسائل اورمخصوص سُورتیں سکھانےکا سلسلہ ہوتا ہے۔اللہ کریم”مجلس مدنی  تربیت گاہ برائےاسلامی بہنیں“کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تم جانتے ہو کیا ہے یہ دعوتِ اسلامی                  فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کر تی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                           جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

سَلام کی سنتیں اور آداب

٭مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو،  ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے۔٭ سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کامُقرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا  تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گی تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گی تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں٭سَلام کا جواب فَوراً٭اوراِتنی آواز



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵