Book Name:Fazilat Ka Maiyar Taqwa

سے کوئی نہ ہو اس شہر پر  اللہ پاک غضب فرماتا ہے۔ یہ لوگ دُنیا پر اس طرح نہیں ٹوٹ پڑتے جس طرح سڑے ہوئےمُردار پر کُتّے ٹوٹ پڑتے ہیں بلکہ یہ لوگ تو کم کھاتے اور پُرانا لباس پہنتے ہیں۔ ان کے بال بکھرے ہوئے اورچہرےغُبار آلُودہوتے ہیں۔ لوگ اِنہیں دیکھ کر بیمار گمان کرتےہیں حالانکہ یہ بیمار نہیں ہوتے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اِنہیں دماغی مَرَض لاحِق ہواہے جس کی وجہ سےان کی عقلیں چلی گئی ہیں حالانکہ ان کی عقلیں  گئی نہیں ہوتیں لیکن اُنہوں نے اللہ پاک کےمعاملے میں غور وفکر کیاتو اس کے سبب ان کے اندر سے دنیا(کی محبت)چلی گئی۔ دنیا والوں کے نزدیک یہ لوگ بے عقل شخص کی طرح چلتے ہیں حالانکہ ان کی عقلیں اس وقت بھی سلامت ہوں گی جب لوگوں کی عقلیں چلی جائیں گی۔ ان کے لئے آخرت میں بلند مرتبہ ہوگا۔جب تم انہیں کسی شہر میں دیکھوتو جان لینا کہ یہ اس شہر والوں کے لئے امان ہیں۔جس قوم میں یہ ہوں اللہ پاک ان پر عذا ب نہیں فرماتا،زمین ان سے خوش اور ربّ کریم ان سے راضی ہے،تم انہیں اپنا بھائی بنالینا قریب ہے کہ تم ان کے وسیلے سے نجات پاجاؤ۔(احیاء العلوم،۳/ ۲۴۶ملتقطا)

8 مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! تقویٰ و پرہیزگاری کاعادی  بننے ،مُتَّقی مسلمانوں کی عزت آبرو کی حفاظت کا جذبہ پانےکرنےاور کامیاب مسلمان بننے  کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئےمَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ” مدنی انعامات“ پر عمل کرنا بھی ہے،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے اور اپنے احتساب  کا بہترین نُسخہ ہے۔اور اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا ''اپنے نفس کا مُحاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب لیا جائے اور وزن کئے جانے سے پہلے اپنے اعمال کا خود وزن کرلو اور بہت بڑی پیشی کے لیے تیار ہو جاؤ''(فیضان احیاء العلوم ،ص۷۹)۔ لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کی شائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ  کم از کم 12 رسائل  ہیں

٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی اِنعامات عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭