Book Name:Mufti Farooq or Naikeyoun ke Hirs

مِرے دِل سے دُنیا کی چاہَت مِٹا کر                                  کر اُلفَت میں اپنی فنا یاالٰہی!

گناہوں کے اَمراض سے نِیم جاں ہوں                              پئے مُرشِدی دے شِفا یاالٰہی!

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ                                       گناہوں سے ہر دَم بَچا یاالٰہی!

(وسائلِ بخشش مرمم،  ص۱۰۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اولیائے کرام کے ذکر کی برکتیں: 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے نیک بندوں کی زندگیوں میں ہمارےلیےسیکھنے کے بے شمار مدنی پھول ہیں،  یہ پاکیزہ صفات لوگ ہر وقت اپنے خالقِ حقیقی کی رِضا کی جستجو میں ہوتے ہیں،  یہ مقدس لوگ دنیا میں حقیقتاً ایک مسافر   (Traveller) کی سی زندگی بسر کرتے ہیں اور ہمیشہ جہانِ آخرت کو پیشِ نظر رکھتے ہیں،  جس طرح کوئی دنیا دار اپنی دنیا کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیےفکر مند رہتا ہے،     اللہ پاک کےیہ نیک بندے اس سےکہیں زیادہ اپنی آخرت کی بہتری کےلیے مصروفِ عمل ہوتے ہیں،  یہ لوگ اپنی زندگیاں اس طرز سے گزار جاتے ہیں کہ بعد والوں کے لیے محض ان کا ذکر کرنا بھی اللہ پاک کی رحمتیں پانے کا سبب بن جاتا ہے۔    اللہ پاک ان کے تذکروں میں ایسی تاثیر رکھ دیتا ہے کہ فقط ان کے ذکر کی برکت سےدلوں کی دنیا زیر و زبر ہونے لگتی ہے،  ان کے ذکر کی برکت سے ہی لوگوں کی کایا پلٹنےلگتی ہے۔   ان کےذکرکی برکت سےدِلوں کی صفائی ہوتی ہے،        ان کےذکرکی برکت سے رُوحکوتازگی نصیب ہوتی ہے،  ان کےذکرکی برکت سے فکر ونظر کووسعت ملتی ہے،  ان کے ذکرکی برکت سےعمل کی رغبت ملتی ہے،  ان کے ذکرکی برکت سے دلوں میں تقوے کا نور داخل ہوتا ہے،  ان کے ذکرکی روشنی دِل و دِماغ کو زِندہ کر دیتی ہے،  ان کے ذکرکی برکت سے نیک اوصاف کی رہنمائی ملتی ہے،  ان کےذکرکی برکت سے ربِّ کریم  کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔   ان نیک عادت لوگوں میں سےایک مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ہیں۔   آئیے! آپ کی سیرت کے بارے میں کچھ سنتے ہیں،  پہلے آپ کا مختصر تعارف ملاحظہ کیجئے:  

مفتیِ دعوتِ اسلامی کا مختصر تعارف: