Book Name:Mufti Farooq or Naikeyoun ke Hirs

ہے،        اِس نعمت کاشکر اداکرتے ہوئے ہمیں اِس مدنی ماحول سے وابستہ رہ کرخوب نیکیاں کرنی چاہئیں،        دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں جہاں دِیگر مختلف مدنی کورسز کروائے جاتے ہیں،        اِنہی میں نمازسے متعلق ایک بہت ہی پیاراکورس ہے،        جس کا نام ہے"فیضانِ نماز کورس"۔   یعنی یہ کورس بالخصوص ہے ہی نمازکے مسائل سے متعلق،        یہ کورس ہے بھی صرف 7دن کا۔   یہ کورس رِہائشی ہوتاہے،        یعنی 7دن مکمل طورپرمجلس مدنی کورسز کے دیئے گئے جدول کے مطابق گزارنے کی برکت سے نمازکے سینکڑوں مسائل کی معلومات جاننے کے ساتھ ساتھ نمازکا عملی طریقہ سیکھا جا سکتاہے،        نمازمیں ہونے والی غلطیاں دُورکی جا سکتی ہیں۔  

مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی طرف سے اس وقت 30سے زائد مختلف  آن لائن  مدنی کورسز کروائے جا رہے ہیں،  جن میں ایک"فیضانِ نمازکورس" بھی ہے،  یعنی اگر کوئی گھر بیٹھے بذریعہ انٹر نیٹ یہ کورس کرنا چاہے تودعوتِ اسلامی یہ سہولت بھی پیش کررہی ہے،        اِس کورس کی مدّت63دن ہے،  درجے  (کلاس) کا دورانیہ30منٹ ہےاوریہ کورس اُردو اور انگلش2زبانوں میں کروایا جاتاہے،        اب تو ہمیں چُستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمازسیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے،        آئیے!مل کراپنے جذبات کا اِظہارکرتے ہیں کہ

٭ نماز سیکھیں گے سکھائیں گے٭ نماز سیکھیں گے سکھائیں گے٭ نماز سیکھیں گے سکھائیں گے۔  

اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نماز کی برکات: 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پابندی کے ساتھ نمازپڑھنے کی بڑی برکتیں ہیں: مثلاً ٭نماز جنّت میں لے جانے والا عمل ہے،        ٭نماز مومن کے لئے بہترین عمل ہے ،        ٭نماز نُور ہے ٭خشوع وخضوع کے ساتھ 2 رکعتیں نماز ادا کرنے والے کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے،        ٭2 رکعت نمازدُنیا و مَافِیْھَا  (یعنی دُنیا اور جوکچھ اِس میں ہے)  سے بہتر ہے،        ٭نماز اللہ پاک کا پسند یدہ عمل ہے،        ٭نماز میں ہر سجدے کے عوض ایک نیکی لکھی جاتی،        ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک