Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

امتحان کے لئے تیّار رَہنا چاہئے، خدائے رحمٰن کا پارہ2سُورَۃُالبَقَرہ کی آیت نمبر214 میں فرمانِ عبرت نِشان ہے:

اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:کیا اِس گُمان میں ہوکہ جنَّت میں چلے جاؤگے اور ابھی تم پر اَگلوں کی سی رُوْدَاد نہ آئی۔

اِس آیتِ کریمہ کے تَحت صدرُ الاَفاضِل حضرت علامہ مولانا مفتی سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ آیت غَزوَۂ اَحزاب کے مُتَعَلِّق نازِل ہوئی،جہاں مسلمانوں کو سردی اور بھوک وغیرہ کی سخت تکلیفیں پہنچی تھیں۔اس میں انہیں صَبْر کی تلقین فرمائی گئی اور بتایا گیا کہ راہ ِخدامیں تکالیف برداشت کرنا قدیم سے خاصانِ خدا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کا معمول رہا ہے،ابھی تو تمہیں پہلوں کی سی تکلیفیں پہنچی بھی نہیں ۔

مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ

                میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم و بیش 104شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے،جن میں سے ایک شعبہ ”مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بَیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے ہيں،وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،اَمیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے مدنی پُھول کھلارہی ہیں۔ مکتبۃُ المدینہ کےاب تک کم وبیش45 ذیلی شعبہ جات قائم ہو چکے ہیں۔