Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:’’الْآنَ يَا عُمَرُ یعنی اے عُمر!اب(تمہاری مَحَبَّت کامل ہوگئی۔)(بخاری ، کتاب الایمان والنذور، باب کیف کانت یمین النبی ، ج۴،  ص۲۸۳،  حدیث:۶۶۳۲۔)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ حکم صِرْف سَیِّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے لئےہی نہیں  بلکہ رہتی دُنیا تک آنے  والے ایک ایک مُسلمان کیلئے ہے،  کیونکہ مَحَبَّتِ مُصْطفےٰوہ چیز ہے،  جس کے بِغیر ہمارا ایمان کامل ہی نہیں ہوسکتا۔فرمانِ مُصْطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:لَایُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنیعنی تم میں سےکوئی شخص اس وَقْت تک مومنِ(کامل)نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والِدَیْن،  اولاد اور تمام لوگوں سے زِیادہ مَحْبُوب نہ ہو جاؤں ۔‘‘(صحیح البخاری، کتاب الایمان، باب حب الرسول من الایمان ، حدیث۱۵، ۱/۱۷)یقیناً!ایک مُسلمان کو پیارےآقا، حبیبِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ایسی ہی مَحَبَّت ہونی  چاہئے  کیونکہ یہی اس  کی زِندگی کا سب سے قیمتی اَثاثہ ہے۔  

تُمہاری یاد کو کیسے نہ زِندگی سمجھوں

یہی تو ایک سہارا ہے زِندگی کیلئے

میرے تو آپ ہی سب کچھ ہیں رَحْمتِ عالَم

میں جی رہا ہوں زَمانے میں آپ ہی کیلئے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ 12 مدنی کاموں میں سے ایک کام”یوم تعطیل اعتکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے دلوں میں صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے عشق و محبت  کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور نیکی کے کاموں میں مزید تَرقّی کے لئے ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”یومِ تَعْطِیْل برائے اِعْتِـکاف“ بھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے کمزورعَلاقوں اوراطراف کے گاؤں، گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے، سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آباد ہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔ آئیے! بطورِ ترغیب ایک مدنی بہار سُنتے ہیں، چنانچہ