Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

کے شہزادے حضرت اِبْراہیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔خَالَتَاهُمَا رُقَيَّةُ وَاُمُّ كُلْثُوْمٍ اِبْنَتَا رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اوران کی خالائیں رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بیٹیاں سَیِّدہ رُقَیہ اورسَیِّدہ اُمِّ کُلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں۔‘‘( ریاض النضرۃ ، ج۱،  ص۳۴۰۔ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
               
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر آپ امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی طرح دیگر صحابۂ کرام  عَلَیہِمُ الرِّضوَانکےبھی عشقِ رسول کے پیارے پیارے واقعات پڑھنا  چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی274 صفحات پرمُشْتمل عِشقِ رسول  کے جام پلانے والی بہت ہی پیاری کتاب” صحابہ ٔکرام کا عشقِ رسول“ کاضَرورمُطالَعہ فرمالیجئے۔اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سےپڑھابھی جا سکتا ہے،  ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح عِشْقِ رسول وعشقِ صحابہ و اَہلبیت  کو دل  میں مزید بڑھانے کیلئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے!اِنْ شَآءَ اللہ نیک اعمال کی لازوال دولت حاصل ہوگی،  گُناہوں سے نَفْرت کا ذِہْن بنے گا اورہماری آخرت بھی سَنور جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شکرکے بارے میں مدنی پھول!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!شکر  کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ کریم کا شکر ادا کرے۔(مسلم، کتاب الذکروالدعاء،  الخ، باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ، ص۱۱۲۲، حدیث۶۹۳۲)(2)تمہیں چاہئے کہ زبانیں ذکر سے اور دل شُکر سےتر رکھو۔(شعب الایمان ،  باب فی محبة اللہ،  فصل فی ادامة ذکر اللہ ، ۱/ ۴۱۹،  حدیث: ۵۹۰ ، ملتقطاً) ٭شکر اعلی درجے کی عبادت ہے۔(شکر کے فضائل، ص۱۲)٭اللہ کریم کی نعمتوں پر شکر واجب ہے۔ (خزائن العرفان، پ۲، البقرہ ، تحت الایۃ:۱۷۲)٭شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(شکر کے فضائل ، ص۱۲)

) اعلان :(

شکرکے بارے میںبقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں