Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

کا شکر یہ ہے کہاللہ  کریم کی نعمتوں کو اللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور ان نعمتوں کواللہ پاک  کی نافرمانی میں صرف ہونے سے بچایا جائے ٭ آنکھوں کا شکر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اس پر پردہ ڈالے۔(احیاء العلوم، کتاب الصبروالشکر، الرکن الاول ، بیان فضیلۃ الشکر،  ۴/۱۰۳۔ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭ مصیبت کے وقت کی دعا

دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابقمصیبت کے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۔اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَ اَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِنْھَا

ترجمہ:بے شک ہم اللہ  کریم کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طر ف لوٹنے والے ہیں ،  اے اللہ پاک میری مصیبت میں مجھے اجر دے اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما۔(مدنی پنچ  سورہ، ص۲۲۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مدنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن مدنی انعامات پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاََ آج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7) مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاََخوفِ خدا،  تقویٰ،  اخلاقیات کی درستی، مدنی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو حاصل کرنے کی کوشش