Book Name:Seerat e Usman e Ghani

صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی زبانِ حقِّ ترجمان سے جنت کی خوشخبری سنائی،ان کی عبادت و ریاضت سے محبت اور تلاوتِ قرآن سے عشق کا یہ عالم ہے کہ شب و روز عبادت و ریاضت اور تلاوتِ قرآن کرتے کرتے بسر ہوتے تھے۔دوسری جانب ہم جیسوں کا حال ہے، جن کا اکثر وقت فضولیات میں برباد ہوجاتا ہے، ہمارے شب  وروز غفلتوں کی نذر ہورہے ہیں،ہمارے پاس نہ توعبادت کے لئے وقت ہے اور نہ ہی تلاوتِ قرآن کے لئے ،ہاں! دنیاوی معاملات کے لئے ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے،ہمارے  گھنٹوں اخبارات کا مطالعہ کرنے اورخبریں(News)دیکھنے،سننے/پڑھنے میں گزر جاتے ہیں،رات دیر تک ہوٹلوں اور چوراہوں پر بیٹھنانہ جانے کتنوں کامعمول بن چکا ہے،اللہ پاک کی پناہ اب تو جگہ جگہ ایسے کئی "چائے کیفے"ملیں گے کہ جہاں بالخصوص نوجوان رات کودیر تک بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں،تاش ، لُڈو اورویڈیو گیمزکھیل کراپنا قِیمتی وقت برباد کرتے ہیں بلکہ مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ عین نمازِ فجر کے وقت غفلت کی نیندسوجاتے ہوں گے۔بعض نادان موبائل و انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ وقت کا پتا ہی نہیں چل پاتا، کام کاج کی چھٹی کرنا تو کُجا چند منٹوں کی تاخیر سے جانا بھی گوارا نہیں کرتے مگر آہ!فرائض و واجبات کی ادائیگی،نفل عبادات کی بجاآوری،نمازِ باجماعت کی حاضری اور تلاوتِ قرآن کرنے کے حوالے سے اِنتہائی غفلت و سُستی کادَوردورہ ہے۔آئیے!اپنے اندر عبادت و تلاوت کا ذوق و شوق بیدار کرنے کے لئے 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور عبادات و تلاوت کرنے کی عادت بنائیے، چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا:اللہ  پاک ارشاد فرماتا ہے:اے انسان!تُو میری عبادت کے لئے فارغ ہو جا