Book Name:Bap Jannat ka Darmyani Darwaza ha

ہوئیں،یہ واقعہ بھی سنیں گے،والد کے ساتھ بُرا سلوک کرنے والوں کے چندعبرت ناک واقعات بھی بیان کئے جائیں گے،اولاد کی دُرست تربیت نہ کی جائے تو اس کےکیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں،یہ بھی سُنیں گے،اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دِینِ  اسلام نے باپ جیسی محترم ہستی کے بہت سے حقوق بیان فرمائے ہیں اور ہمیں باپ جیسی مہربان ذات کے ساتھ حُسنِ سُلوک بجالانے کا واضح حکم ارشاد فرمایا ہے۔لہٰذا جس طرح ہم  اپنی ماں کی خدمت کرتے ہیں،اس کے حقوق کی رعایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ حُسنِ سُلوک بجالاتے ہیں اسی طرح ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے والد کی بھی  قدر کریں،ان کے حقوق بجالائیں،ان کا ادب کریں اور ان کی خدمت کرتے رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ باپ کی خدمت کرنا بہت ہی بڑی سعادت مندی کی بات  اور رضائے الٰہی کے حُصول کا ذریعہ ہے۔باپ کی خدمت کرنے کے بدلے میںاللہ پاک اولاد کو کیسے کیسے اِنعام و اکرام سے نوازتا ہے۔آئیے!اس ضمن میں ایک ایمان افروز حکایت ملاحظہ کیجئے اور اس سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں کو اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجاتے جائیے،چنانچہ

والد کی خدمت کا صلہ

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”اللہ والوں کی باتیں“جلد4 صفحہ نمبر14 پر ہے:ایک شخص کے 4 بیٹےتھے، وہ بیمار ہوا تو ان  میں سے ایک نے کہا:یا تو تم تینوں والدکی  تیمارداری کرو اور ان کی میراث سے اپنے لئے کچھ حصہ نہ لو یا میں ان کی  تیمارداری کرتاہوں اور ان کی میراث سے کچھ حصہ