Book Name:Bap Jannat ka Darmyani Darwaza ha

ہے جس کا بُنیادی مقصد کھیلوں(Sports) سے وابستہ لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی  ہے“کے مُطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے،وقتاًفوقتاً اس شعبے سے وابستہ افراد کے گھروں،اکیڈمیز وغیرہ میں مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت)اورمدنی حلقے وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے۔اس شعبے کے افراد دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قافلے میں بھی سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اللہپاک مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان“ کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں     اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

تربیتِ اولاد کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”تربیتِ اولاد“اور رسالہ ”اولاد کے حُقوق“کا مطالعہ کرنا انتہائی مفید ہے۔ماں باپ کی شان و عظمت سے آگاہی کے لیے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رِسالہ"سمندری گنبد"کا مطالعہ کرنابھی بے حد مفید ہوگا۔اِنْ شَاۤءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کا مبارک مہینا اپنی برکتیں لُٹارہا ہے۔اس مہینے کی14تاریخ کوامیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِمحترم کا یوم منایا جاتا ہے۔آئیے!اسی مناسبت سے آپ کی سیرت کے چند پہلوؤں کے بارے میں سُنتے ہیں،چنانچہ

ابو عطارؔرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا ذِکْرِ خَیر