Book Name:Bap Jannat ka Darmyani Darwaza ha

لہٰذا غصہ،چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔٭ گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔٭اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتے رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔٭گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے۔(فیضان ِداتا علی ہجویری، ص۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تَرْبِیَت  کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماع کابیان حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سخاوت کے متعلق ہوگا۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے غزوۂ تبوک سمیت کئی مواقع پر اپنا کثیر مال راہِ خدا میں پیش کیا، اسلام قبول کرنے کے بعد آپ کو کس قدر ستایا گیا،اس بارے میں بھی ایک دلسوز واقعہ سُنیں گے، آپ کی عبادت و ریاضت کے چند واقعات بھی سُنیں گے،آپ کس قدر زبردست عاشقِ رسول تھے،اس کا بیان بھی آئندہ ہفتے کیا  جائے گا،یہ بھی سُنیں گے کہ آپ کو ”جامعُ القرآن“ کا لقب کیوں عطا کیا گیا،اعلیٰ حضرت، امامِ اَہلسُنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُرید و خلیفہ صدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانا مفتی سَیِّد محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرس مبارک بھی قریب ہے،لہٰذا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت کی چند جھلکیاں بھی ہم سُنیں گے۔