Book Name:Beta Ho To Aysa

بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا:جس شخص کا دل راہِ خُدا میں خوف کی وجہ سے دَھڑکنے لگتاہے تواللہ پاک اس پرجہنَّم کو حرام فرمادیتاہے۔(مسند امام احمد،مسند السیدۃ عائشۃ، ۹/ ۳۶۹  ،حدیث: ۲۴۶۰۲)ایک اور مَقام پر اِرْشادفرمایا:جس بندے کے پاؤں راہِ خُدا میں گردآلُود ہوں، اُنہیں جہنّم کی آگ نہ چُھوئےگی۔ (بخاری،کتاب الجہادوالسیر،با ب من اغبر ت قد ماہالخ،۲/ ۲۵۷، حدیث:۲۸۱۱) لہٰذا ہمیں بھی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر دین کے پیغام کو خوب عام کرنا چاہئے۔آئیے! مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں ،چنانچہ

مدنی قافلہ کی برکت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں تربیتی کورس کے لئے تشریف لائے۔ اس دوران ان کے پیٹ کے بائیں جانب اچانک درد اٹھا، درد اس قدر شدید تھا کہ سات انجکشن لگے،تب آرام آیا۔دن چڑھتے ہی الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔ و اسلامی بھائی ہسپتال میں داخل تھے انہیں وہاں معلوم ہوا کہ ان کے  ساتھ والے اسلامی بھائی جو تربیتی کورس میں آئے تھے وہ سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں بارہ دن کے لئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے سفر سے بہت روکا  مگر  ان سے نہ رہا گیا  اور وہ ڈیرہ بگٹی بلوچستان جانے والے مدنی قافلے کے مسافر بن گئے۔ ڈیرہ بگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا۔ مگر  مدنی قافلے  میں مانگے جانے والی دعا کی برکت سے درد ایسا دور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پاکیزہ صِفات