Book Name:Beta Ho To Aysa

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آپ نے سُنا وعدہ خِلافی کرنے والےکے مُتَعَلِّق کس قَدر سخت وعیدیں  ہیں کہ وعدہ خِلافی کرنےوالے  پر اللہ پاک اس کے  فِرشتوں  اور تمام اِنْسانوں کی لَعْنَت ہوتی ہے،نہ تو اس کا کوئی فَرض قَبول ہوتاہے اور نہ ہی نفل۔

حُضُور پُرنُور،سیِّدُ العٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:''وعدہ خلافی یہ نہیں کہ آدمی وَعدہ کرے اور اس کی نِیَّت اسے پُورا کرنے کی بھی ہو بلکہ وعدہ خِلافی یہ ہے کہ آدمی وعدہ کرے اور اس کی نِیَّت اُسے پُورا کرنے کی نہ ہو ۔''  (الجامع لاخلاق الراوی للخطیب البغدادی،ص۳۱۵،رقم۱۱۶۸) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نِیَّت پُورا کرنے کی ہو پھر پُورا نہ کر سکے ، وعدہ پر نہ آسکے تو اُس پر گُناہ نہیں ۔                         (سُنَنِ ابوداؤد ج۴ ص ۳۸۸ حدیث ۴۹۹۵ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک کام”مدنی قافلہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے پاکیزہ اَوصاف کے بارے میں سن رہے ہیں ہمیں ایسے پیارے اوصاف اپنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے وابستہ ہو جانا چاہیے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی  برکت سے ہمارے کردار  میں بہتری آجائے گی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگ گناہوں  سے تائب ہوکر نماز وسنت کی راہ پر گامز ن ہوگئے۔ آپ  بھی  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام ، راہِ خُدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقِانِ رسول کے ہمراہ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔ اَحادیثِ مُبارَکہ میں جابَجا  راہِ خُدا میں سفر کے فَضائل بیان کئے گئے ہیں جیسا کہ دو جہاں کے تاجْوَر،سلطانِ