Book Name:Beta Ho To Aysa
بیان کی گئی ہیں،آئیے! علمِ دین حاصل کرنے اور نَماز کی پابندی کا ذِہْن بنانے کے لئے فرمانِ خُداوَنْدی سُنتے ہیں : پارہ 6 سُورَۃُ الْمَائِدہ کی آیت نمبر 12 میں اِرْشاد ہوتاہے :
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْؕ-لَىٕنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ- (پ6 ، المائدہ: 12)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور اللہ نے فرمایا: بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں۔اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور اللہ کو قرضِ حسن دو توبیشک میں تم سے تمہارے گناہ مٹا دوں گا اور ضرور تمہیں ان باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں
سُبْحٰنَ اللہعَزَّ وَجَلَّ !نَمازیوں کے لئے اللہ کریم کی بارگاہ میں کیسے کیسے اِنْعامات ہیں کہ انہیں جَنَّت ومَغْفِرت کی بِشارتیں دی جارہی ہیں اوراَجْرِ عَظِیْم کی نَویدیں(خُوشخبریاں)بھی سُنا ئی جارہی ہیں۔ اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی نَماز کی بَہُت زِیادہ اَہَمیَّت اور رَغْبَت دِلائی گئی ہے،آئیے! تَرغیب کیلئے دو (2)فرامین ِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنْتے ہیں ۔
(1) اللہ کریم نے پانچ(5) نَمازیں فَرض فرمائی ہیں،جو ان کے لئے بہتر طَریقہ سے وُضو کرے اور انہیں ان کے وَقْت میں اَدا کرے اور ان کے رُکُوع وسُجود، خُشُوْع کے ساتھ پورے کرے تو اللہ کریم کے ذمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مَغْفِرت فرمادے اور جو انہیں اَدا نہیں کرے گا تواللہ کریم کے ذِمّے اس کے لئے کچھ نہیں، چاہے تو اسے مُعاف فَرما دے اور چاہے تو اسے عَذاب دے۔ (سنن ابوداؤد، کتا ب الصلوۃ ، با ب المحا فظۃ علی وقت الصلوات، رقم ۴۲۵، ج۱، ص۱۸۶)
(2) اگرتمہارے کسی کے صِحْن میں نہر ہو، ہر روز وہ پانچ(5) بار اُس میں غُسل کرے تو کیا اُس پر کچھ