Book Name:Beta Ho To Aysa

مجلسِ مدنی قافلہ کا تعارف!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں دعوتِ اِسْلامی کامدَنی ماحول عطافرمایا۔ دعوتِ اِسْلامی تبلیغِ دین  کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات میں  نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےمیں مصروفِ عمل ہے، اِنہی شُعْبَہ جات میں سے ایک’’مجلسِ مدنی قافلہ ‘‘ بھی ہے ۔’’مجلسِ مدنی قافلہ ‘‘کے تحت سنتوں کی تربیت کیلئے    عاشقانِ رسول  کے  بے شمار مدنی قافلے  3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے ملک بہ ملک ، شہر بہ شہراور قریہ بہ قریہ سفر کر کے علم دین اور سنتوں کی بہاریں لٹا تے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا تے ہیں۔’’مجلسِ مدنی قافلہ ‘‘کے تحت  متعدد مقامات پر مدنی تربیت گاہیں قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی قیام کرتے ہیں اور عاشقان رسول کی صحبت میں سنتوں کی تربیت پاکر  قرب و جوار میں جاکر “نیکی کی دعوت” کے مدنی پھول مہکاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صِلۂ رحمی کے مدنی پھول !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے صلہ رحمی کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے دو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ کیجئے: (1):ہر حُسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ،۳/۳۳۱،رقم:۴۷۵۴) (2):جس نے والدین سے حُسنِ سُلوک کیا اسے مبارک ہو کہاللہ پاک نے اس کی عمر بڑھادی۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بر والدیہ…الخ،۵/۲۱۳،حدیث:۷۳۳۹) ٭صِلَۂ رِحم واجِب